عزیز طلبا و طالبات!
یہ دوسرا کورس ہے جو آپ شروع کرنے والے ہیں۔ لیکن اِس کورس کے شروع کرنے سے پیشتر پہلا کورس مکمل کرنا نہایت ضروری ہے۔
سب سے پہلے میں خُداوند ِ قدوس کا نہایت ممنون ہو ں کہ مجھے اَپنے فضل کے مطا بق چُنا، بُلایا اور اَپنے نورِ اِلٰہی سے منور فرمایا تاکہ میں خُداوند کے ہاتھ میں ایک آلہ کار بن سکوں اُس کے بعد میں اُردو، پنجابی، ہندی اور انگریزی بولنے والے لوگوں کیلئے شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھ سے مسیحی ایمان کے مطابق سوالات پوچھے اور میں نے کوشش کی کہ کتابِ مقدس کو بنیاد بناتے ہوئے اُن کے سوالات کے مناسب جوابات دے سکوں۔اِس طرح کے سوالات مسیحی اور غیر مسیحی پسِ منظر سے تعلق رَکھنے والے خواتین و حضرات دُونوں نے پوچھے ۔ پھر خُداوند نے میرے دِل میں یہ خیال ڈالا کہ کیوں نہ ایسے کورس تیار کیئے جائیں جو اُردو، پنجابی، ہندی اور انگریزی بولنے والے لوگوں کیلئے سبق آموز ہوں۔ چنانچہ سالوں پر محیط محنت پیشِ خدمت ہے۔
میں نے دو کورس اُردو میں اور ایک کورس انگریزی میں تیار کیا ہے جن کا مقصد متلاشیانِ حق کو زیورِ علم سے آراستہ کرنا ہے تاکہ وُہ بھی مسیح خُداوند کو اَپنے نجات دہندہ کے طور پر قبول کر سکیں اوراِن کورسز کے کرنے کے بعد دُوسروں کے سوالات کے جوابات دینے کے لائق ہو سکیں اور اَپنے مسیحی اِیمان کا دفاع کر سکیں۔ اِن تین آن لائن کورسز کے مکمل کرنے کے بعد میں اکٹھے تین سرٹیفیکیٹ آن لائن بھیجوں گا۔ انگریزی کا کورس لمبا ہے اور اگرکرنا چاہیں تو کریں ورنہ ضروری نہیں۔
یاد رہے یہ کورسزمسیحی اِیمان میں آپ کو بلوغت تک پہنچنے میں مددگار ثابت ہوں گےتاکہ کسی کو بھی اُس کے سوالات کے جوابات ڈنکے کی چوٹ پر مگر حلیمی اور فروتنی کیساتھ دیئے جا سکیں ۔ہر کورس کو سادہ ترین اُردو زبان میں لکھا گیا ہے۔ ہرسبق کے اختتام پر سوالنامہ ہے اور اِس سوالنامہ کو حل کرنے سے پیشترسبق کو ایک باردو بار بلکہ تین بار اچھی طرح پڑھ لیں اور پھر جواب دیں۔ہر سوال کا جواب سبق کے عین مطابق ہو ورنہ آپ کا جواب غلط ہو سکتا ہے۔ ہر سوالنامہ پر دی گئی معلومات ضرور لکھیں ۔ میں کہیں بھی انجیل کی بشارت کے کام میں مصروف ہو سکتا ہوں اِس لیئے آپ کا نتیجہ آپ کو خود بخود مل جائے گا۔
چونکہ اس ویب سائٹ کے سالانہ اخراجات ہیں جن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے درخواست ہے کہ ہمارے کورس کرنے کیلئے اَپنے ہدیہ جات بھی دے سکتے ہیں ۔جتنی بھی خُداوند توفیق بخشے دے سکتے ہیں لیکن ضروری بھی نہیں ہے۔ اِس میں ہماری تمام خدمات اور سرٹیفیکیٹ بھیجنا اور آپ کیساتھ رابطہ میں رہنا شامل ہے۔ہدیہ دینے کیلئے آپ ہوم پیج پر جا کر ایزی پیسہ یا پے پال کے ذریعہ دے سکتے ہیں۔ اگر آپ کے ذہن میں کوئی بھی سوال آئے تو ضرور ای میل کریں اور کوشش ہو گی کہ پہلی فرصت میں آپ کو جواب دیا جا سکے۔
آپ دُعا کیساتھ شروع کریں اور میری بھی آپ کیلئے دُعا ہے کہ خداوند آپ کو عقل و دانش و فہم بخشے اور اِن حقائق کو سمجھنے اور ذہن نشین کرنے کا فضل عنایت فرمائے۔ آمین
دُعا گو۔۔۔نوید ملک
Curriculum
- 7 Sections
- 7 Lessons
- 10 Weeks
- سبق نمبر ۱2
- سبق نمبر۲2
- سبق نمبر۳2
- سبق نمبر۴2
- سبق نمبر۵2
- سبق نمبر۶2
- سبق نمبر۷2